چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ کی فلپائنی وزیر خارجہ سے ملاقات

0

چین کے وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے تیس تاریخ کی سہ پہر کو بیجنگ میں چین کے سرکاری دورے پر  آئے  فلپائن کے  وزیر خارجہ ایلن پیٹر  سے ملاقات کی۔

جناب لی نے کہا کہ چین اور فلپائن سمندر پار ہمسایہ ہیں اور دونوں ممالک کے باہمی مفادات اختلافات سے کہیں زیادہ  ہیں۔ دو طرفہ دوستانہ  تعلقات اور ترقی کی راہ پر واپس آنا دونوں ممالک کے کلیدی مفادات سے مطابقت رکھتا ہے اور خطے کے امن و استحکام کے لئے بھی فائدہ مند ثابت ہو گا۔چین فلپائن کے ساتھ باہمی احترام،مساوات سلوک اور سیاسی اعتماد سے بنیادی تنصیبات کی تعمیر سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دے گا اور قریبی عوامی میل جول سے چین فلپائن تعلقات کے ثمرات کو عوام تک پہنچائے گا۔جناب لی نے مزید کہا کہ چین رواں سال آسیان کے صدارتی ملک کی حیثیت سے فلپائن کے تمام کاموں کی حمایت کرے گا اور مشرقی ایشیا کے تعاون کے سربراہی اجلاس میں فلپائن کی مدد کرے گا۔

جناب ایلن پیٹر نے کہا فلپائن،  چین فلپائن تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون کی وسعت پر تیار ہے۔ فلپائن رواں سال آسیان کے صدارتی ملک کے طور پر آسیان چین تعلقات کی ترقی کے لئے کوشش کرے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here