چینی صدر شی جن پھنگ کی جرمن چانسلر مرکیل سے ملاقات

0

چار تاریخ کو چین کے صدرِ مملکت شی جن پھنگ خصوصی ہوائی جہاز سے برلن پہنچے اور اپنے دورہء جرمنی کا آغاز کیا ۔ جناب شی  کاخصوصی جہاز  جب جرمن فضائی حدود میں داخل ہوا، تو دو جرمن لڑاکا طیاروں نے اس جہاز  کو حفاظت میں لے لیا ۔اسی تاریخ کی شام کو جناب شی نے جرمن چانسلر  انجیلا مرکیل سے ملاقات کی۔

جناب شی نے کہا کہ میں اپنے   اس  دورے سے چین جرمنی ہمہ گیر تزویراتی شراکت دار تعلقات کو مزید آگے بڑھانا چاہتاہوں۔چین جرمن صعنتی و تجارتی کاروباری اداروں کی دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر میں شمولیت کا خیر مقدم کرتا ہوں ۔

جناب شی نے مزید کہا کہ چین یورپی یونین کے اتحاد، استحکام، خوشحالی اورکھلے پن کی حمایت کرتا ہے۔ چین یورپی یونین کے ساتھ امن،اصلاحات، تہذ یب و تمدن پر مبنی تعلقات قائم کرنے کی کوشش کرے گا۔

جناب شی نے کہا کہ چین اور جرمنی کو  تجارت کے حوالے سے بڑے ممالک کے طور پر اقتصادی عالمگیریت کے فروغ کے لئے کام  سرانجام دینا چاہیے، تاکہ اس کے ثمرات کو ہر ملک تک پہنچایا جا سکے۔

جرمن چانسلر مرکیل نے کہا کہ اس وقت جرمنی چین تعلقات ترقی کی راہ پر گامزن ہو رہے ہیں۔جرمنی چین کے ساتھ دونوں ممالک کے تعلقات کے فروغ پر تیار ہے۔ جرمنی عالمی امور  کے حوالے سے  چین کے کردارکو اہمیت دیتا رہا ہے اور چین کی کثیرا لجہتی کی حمایت کو سراہتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here