ہانگ کانگ کی مادروطن کی آغوش میں واپسی کی بیسویں سالگرہ کے موقع پر یادگارتقریب میں چینی صدر شی جن پھنگ نے شرکت کی

0

رواں سال یکم جولائی کو ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی مادر وطن کی آغوش میں واپسی کی بیسویں سالگرہ  منائی جا رہی ہے۔یکم جولائی کو اس مناسبت سے ایک تقریب اور ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی پانچویں حکومت کے حلف اٹھانے کی تقریب ہانگ کانگ میں منعقد ہوئی۔چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری،صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیٹی کے چیئرمین شی جن پھنگ نے تقریب میں شرکت کی اور اہم خطاب کیا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نہ صرف  ایک ملک دو نظام کی پالیسی پر ثابت قدم رہیں گے  بلکہ ہانگ کانگ میں اسی پالیسی کے عمل درآمد کو درست راستے پر آگے بڑھانے کو یقینی بنایا جائے گا ۔

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی پانچویں چیف اگزیگٹیو لن چنگ یوئے غہ  نے اس تقریب میں  اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔اس کے بعد شی جن  پھنگ نے اہم تقریر کرتے ہوئے ہانگ کانگ میں ایک ملک دو نظام   پر  عمل درآمد کے حوالے سے چار تجاویز پیش کیں یعنی ایک ملک اور دو نظام کے تعلقات کو اچھی طرح نمٹایا جانا چاہیئے،آئین اور ہانگ کانگ کے بنیادی قانوں پر ثابت قدم رہنا چاہیئے،ترقی کو ہمیشہ اولین اہمیت دی جانی چاہیئے ،ہم آہنگ اور مستحکم سماجی ماحول کا ہمیشہ تحفظ کیا جانا چاہیئے ۔

شی جن پھنگ نے زور دیا کہ ترقی ہانگ کانگ کے لیے بنیادی اہمیت رکھتی ہے اور مختلف مسائل کے حل کے لیے  سنہری  کنجی  بھی ہے۔

لن چنگ یوئے غہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ حکومت مزید موثر طور پر ہانگ کانگ کی معیشت کو آگے بڑھائے گی ،ہانگ کانگ کے رہنے والوں کے لیے عمدہ روزگار کے مواقع فراہم کرے گی اور مختلف حلقوں کے ساتھ رابطوں کو مضبوط بنائے گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY