چینی صدرشی جن پھنگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی ملاقات

0

مقامی وقت کے مطابق تین تاریخ کی شام کو ،ماسکو میں پہنچنے والے چینی صدر مملکت شی جن پھنگ نے کریملن میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کی ہے۔جس کے دوران دونوں صدور نے مشترکہ دلچسپی کے اہم امور  پر سنجیدگی کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ،چین روس دوستی کے حوالے سے بات چیت کی اور دونوں ملکوں کے تعلقات کی ترقی کے لئے منصوبہ بندی کی ۔ چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور روس جامع اسٹریٹجک  تعاون کے ساتھی ہیں۔بڑے اور اہم مسائل سے نمٹنے کے موقع پر قریبی تعاون اور رابطے نہایت اہم ثابت ہوتے ہیں۔ہمیں تعاون کو مضبوط بنانا چاہیئے۔اپنی ملکی صورتحال سے مطابقت رکھنے والے راستے پر قائم رہتے ہوئے  ایک دوسرے کی غیر متزلزل حمایت کرنی چاہیئے۔ملکی اقتدار اعلیٰ ،سیکورٹی اور ترقی سمیت مفادات کے تحفظ کے لحاظ سے پالیسیوں اور اقدامات کی غیر متزلزل طور پر حمایت کرنی چاہیئے۔فریقین کو عالمی اور علاقائی اہم مسائل پر پالیسی کے لحاظ سے مشاورت اور کارروائی کے لحاظ سے رابطے کو مضبوط بنانا چاہیئے۔بحران اور چیلنجز سے مشترکہ طور پر نمٹنا چاہیئے اور دنیا کے امن ،استحکام اور خوشحالی کو مشترکہ طورپر فروغ دینا چاہیئے۔
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے چینی صدر شی جن پھنگ کے دورہ روس کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ روس  ، چین روس تعلقات پر بڑی توجہ دیتا ہے۔میں اتفاق کرتا ہوں کہ روس اور چین باہمی حمایت کو مضبوط بنائیں گے اور عالمی اور علاقائی اہم مسائل پر تعاون کو قریب لائیں گے۔روس اور چین کے صدور کی سفارتکاری کو مضبوط بنانا دو طرفہ تعلقات کی ترقی  کے لئے اہم راہنمائی اور فروغ کا کردار ثابت ہوتا ہے۔یقین ہے کہ چینی صدر شی جن پھنگ کے موجودہ دورہ روس سے دونوں ملکوں کے جامع اسٹریٹجک تعاون کے ساتھی کے تعلقات میں نئی قوت ڈالی جائے گی۔
اس کے علاوہ دونوں صدور نے جزیرہ نما کوریا کی صورتحال اور شام کے مسلے سمیت دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY