چھ چینی برانڈز رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں عالمی سطح پر سمارٹ فون کی خریداری کی فہرست میں پہلے دس نمبروں میں شامل

0

بااختیار مارکیٹ ریسرچ ادارے آئی ڈی سی سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں چینی مارکیٹ شیئرز میں ہواوے ، اوپو اور ویووہ بالترتیب بیس فیصد ، اٹھارہ اعشاریہ دو فیصد اور چودہ اعشاریہ ایک فیصد کے لحاظ سر فہرست رہے۔ جبکہ ایپل چوتھی پوزیشن پر رہا اور اس کا مارکیٹ شیئر صرف نو اعشاریہ دو فیصد ہے ۔

اسی مدت میں عالمی سطح پر سمارٹ فون کی خریداری کی فہرست میں پہلے پانچ نمبر وں پر سام سونگ ، ایپل ، ہواوے ، اوپو اور ویووہ شامل ہیں ۔ اور پہلے دس نمبروں میں چین کے تیار کردہ چھ برانڈز شامل ہیں ۔

اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین کے تیار کردہ موبائل فون چینی مارکیٹ کے علاوہ عالمی مارکیٹ میں بھی مقبول عام ہو رہے ہیں ۔

SHARE

LEAVE A REPLY