دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک اور علاقوں کے فنڈنگ اداروں کی جانب سے مشترکہ اعلامیہ

0

تیس سے زائد ممالک اور علاقوں کے کے ریسرچ اور فنڈنگ اداروں اور عا لمی  تنظیم کے نمائندوں نے چار تاریخ کو بیجنگ میں متفقہ طور پر سائنس اور  با صلاحیت افراد کے تعاون کی حمایت ،دی بیلٹ اینڈ روڈ کے مستقبل میں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر تخلیق کرنے کے مشترکہ اعلامیے کی منظوری دی ہے۔جس سے دی بیلٹ اینڈ روڈ کے سائنسی تعاون کے لئے ترقیاتی روڈ میپ فراہم کیا جائے گا۔

چین کے قومی قدرتی سائنس فاؤنڈیشن کی کمیٹی نے دو تاریخ سے چار تاریخ تک سائنس اور  با صلاحیت افراد کے تعاون کی حمایت ،دی بیلٹ اینڈ روڈ کے مستقبل  کے قیام کے موضوع پر عالمی  سیمینار کا اہتمام کیا ۔جس میں شرکا ء نے تعاون پر مبنی ریسرچ کے منصوبے کی حمایت ،سائنسی تحقیق کے با صلاحیت افراد کی تربیت کے  چینل کی تعمیر اور سائنسی تحقیق کے باصلاحیت افراد کے تعاون اور تبادلوں کی حمایت سمیت دیگر موضوعات پر بات چیت کی ۔

اعلامیے کے مطابق مختلف فریقوں کا یکساں خیال ہے کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ کے ڈھانچے کے تحت مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بنیادی ریسرچ پر مبنی عالمی تعاون کو فروغ دیا جاے گا۔موقع کا استعمال کرتے ہوئے وابستہ ممالک اور علاقوں کے درمیان سائنس اور ٹیکنالوجی تعاون کو گہرائی تک لایا جائے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY