چین نیپال کی لانگ جو تجارتی میلے میں بطور مہمانِ اعزاز شرکت کا خیر مقدم کرتا ہے، چینی وزارت خارجہ

0

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کھانگ نے انتیس تاریخ کو بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ چین نیپال کی  لانگ جو تجارتی میلے میں  بطور مہمان اعزاز شرکت کا خیر مقدم کرتا ہے ۔ انھوں  نے کہا کہ چین چاہتا ہے کہ نیپال کے ساتھ مل کر دی بیلٹ اینڈ روڈ کے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے چین نیپال دونوں ممالک کی نسل در نسل دوستی اور ہمہ گیر تعاون کے برادرانہ تعلقات کے فروغ کے لیے کوشش کی جائے  ۔ 
لو کھانگ نے کہا کہ رواں  سال کی پہلی ششماہی میں نیپالی وزیر اعظم نے چین میں منعقدہ بوآو ایشیائی فورم کے دو ہزار سترہ کے سالانہ اجلاس میں شرکت کی ، نائب وزیر اعظم نے دی بیلٹ اینڈ روڈ کے حوالے سے بین الاقوامی فورم میں شرکت کی ۔ دونوں ممالک کے رہنماوں نے باہمی مواصلات اور روابط ، آزاد تجارت ، آفات کے بعد تعمیر نو سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کے فروغ پر وسیع پیمانے پر  اتفاق کیا اور دونوں حکومتوں کے درمیان دی بیلٹ اینڈ روڈ کے تعاون کے متعلق یاد داشت  بھی طے پائی۔ 
اطلاع کے مطابق تیئیسواں لانگ جو تجارتی میلہ چھ  سے نو جولائی تک چین کے شہر لانگ جو میں منعد ہو گا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here