عالمی معیشت کی کمزوری کی صورتحال میں چین کی معیشت کیسے مستحکم ترقی برقرار رکھے ہوئے ہے؟ حال ہی میں ختم ہونے والے دو ہزار سترہ سمر ڈیووس فورم میں شریک مہمانوں کے خیال میں اس کی ایک اہم وجہ یہ ہے کہ چین کی معیشت کی شراکت داری مسلسل مضبوط ہورہی ہے۔فورم سے متعلق عالمی مبصرین کا کہنا ہے کہ چین نہ صرف اپنی خصوصیات پر مبنی شراکت داری کی حامل ترقی کے طریقے کو مثبت طور پر تلاش کررہا ہے ،بلکہ دی بیلٹ اینڈ روڈ جیسے پلیٹ فارمز کے قیام کے ذریعے دنیا کی شراکت داری کی حامل ترقی کو فروغ دینے پر کام کررہا ہے۔چینی منصوبہ دنیا کی شراکت داری کی حامل ترقی کے لئے قوت جمع کررہا ہے۔
حال ہی میں تحفظ پسندی کچھ ترقی یافتہ معیشتوں میں دوبارہ نظر آرہی ہے۔چین اپنے دروازے کو بند نہیں کرتا، تاہم باہر کے لئے کھلے پن کو مزید مثبت انداز میں آگے بڑھاتا رہا ہے۔تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ چین کی جانب سے دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کو فروغ دینا، اس سے منسلک ممالک کی بنیادی تنصیبات کے معیار کو بلند کرنے کے لئے امداد فراہم کرنا اور چین کی اقتصادی ترقی کے نتائج کو شیئرکرنا شراکت داری کی حامل ترقی اور نئی اقتصادی عالمگیریت کو آگے بڑھانے کے لئے اہم اقدامات ہیں۔جس سے دنیا کی معیشت پر مثبت اثرات پڑیں گے۔