شمالی چین سے وسطی و جنوبی ایشیا تک جانے والی ریلوے لائن پر پہلی مال بردار ٹرین کی روانگی

0

حالیہ دنوں  چین کے شمالی شہر باو تنگ سے کاشغر کے راستے وسطی اور جنوبی ایشیا تک جانے والی ریلوے لائن پر پہلی مال بردار ٹرین روانہ ہو گئی۔یہ مال بردار ٹرین پاکستان سمیت چھ ملکوں کے کل چودہ اسٹیشنز  پر رکے گی۔ ٹرین کے  سفر کا کل دورانیہ پندرہ تا اٹھارہ دن  ہو گا ۔ مذکورہ پہلی مال بردار ٹرین میں کل ایک ہزار ٹن کی  مصنوعات ہیں جن میں سوٹ کیس ،لباس، جوتے ، الیکٹرانکس، روزمرہ استعمال کی اشیا، فرنیچراور زرعی مشینوں کے  پرزہ جات وغیرہ شامل ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY