چینی صدر شی جن پھنگ ہانگ کانگ کے دورے پر

0

چینی صدر مملکت شی جن پھنگ اور ان کی اہلیہ انتیس تاریخ کو ہانگ کانگ پہنچے۔وہ یکم جولائی کو منعقد ہونے والے مادر وطن کی آغوش میں ہانگ کانگ کی واپسی کی بیسویں سالگرہ منانے  اور  ہانگ کانگ کی پانچویں حکومت کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریںگے۔
ہانگ کانگ پہنچ کر  چینی صدر نے نامہ نگاروں سے کہا کہ  ان کے موجودہ دورہ ہانگ کانگ  کے  تین مقاصد ہیں  یعنی مقامی عوام کو ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے قیام کے  گزشتہ بیس برسوں میں حاصل کردہ کامیابیوں پر مبارک باد دینا، ہانگ کانگ کی ترقی کے لئے مرکزی حکومت کی طرف سے بھر پور امداد و حمایت کا اظہار کرنا  اور ہانگ کانگ کے مختلف شعبہ زندگی کی شخصیات کے ساتھ ہانگ کانگ کے مستقبل کے بارے میں تبادلہ خیال کرنا ہے۔چینی صدر نے امید ظاہر کی کہ اس دورے کے ذریعے ہانگ کانگ کو زیادہ خوشحال بنانے کے عزم کو مضبوط کیا جائیگا۔

SHARE

LEAVE A REPLY