افریقہ کے لئے چین کی خدمات ْقابل قدر ہیں ۔ میکنزی کی رپورٹ

0

عالمی مشاورتی ادارے میکنزی   کمپنی نے اٹھائیس تاریخ کو جاری کردہ ایک ریسرچ رپورٹ میں کہا کہ چین کی جانب سے افریقہ میں ترقیاتی سرمایہ کاری پہلے کے اندازے سے زیادہ ہے۔سرمایہ کاری کا دائرہ کار  بھی وسیع ہے۔چین افریقہ کی ترقی کے لئے نہایت اہم  خدمات سرانجام دے رہا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چینی کمپنیوں نے افریقہ کے لئے سرمایہ کاری ،انتظامی تجربات اور تخلیقی توانائی فراہم کی ہے  ۔جس سے افریقہ کی اقتصادی ترقی کو فروغ ملا ہے۔تجارت ،سرمایہ کاری،بنیادی تنصیبات ،مالی تعاون  اور امدادی امور میں چین افریقہ کے ساتھ تعاون کرنے والے اولین  پانچ ساتھیوں میں شامل ہے ۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ چینی کمپنی افریقہ میں مارکیٹ کے ضوابط کے مطابق متعدد شعبوں میں طویل عرصے سے سرمایہ لگارہی ہے۔مینوفیکچرنگ کے علاوہ چینی سرمایہ کاری سروس کی  صنعت ، تعمیراتی صنعت اور ریئل اسٹیٹ کی صنعت پر مرکوز  ہے۔چین کی جانب سے سرمایہ کاری اور تجارتی کارروائیوں سے افریقہ کے لئے متعدد اقتصادی مفادات لائے گئے ہیں۔
یہ رپورٹ میکنزی   کمپنی کی جانب سے آٹھ افریقی ممالک میں موجود چینی کمپنیوں کی گہری تحقیقات کے بعد حاصل کردہ نتائج ہیں  ۔

SHARE

LEAVE A REPLY