ایشیا میں باہمی رابطے اور اعتماد سازی کے اقدامات پر کانفرنس یعنی سی آئی سی اے کے غیر سرکاری فورم کی دوسری کانفرنس اٹھائیس تاریخ کو بیجنگ میں شروع ہوئی۔ چینی صدر مملکت شی جن پھنگ نے کانفرنس کے نام پیغام میں اس کے انعقاد پر مبارک باد پیش کی۔
چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ رواں سال سی آئی سی اے کے قیام کا پچیسواں سال ہے۔پچیس سالوں میں سی آئی سی اے متعلقہ فریقین کے لئے رابطوں میں اضافے ،باہمی اعتماد کو گہرائی تک لانے اور تعاون کو مضبوط بنانے کے لحاظ سے ساز گا ر پلیٹ فارم رہا ہے۔۔ایشیا نیز بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کے حامل سماج کے قیام کے فروغ کے لئے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔تجربات سے ظاہر ہوا ہے کہ سی آئی سی اے کا قیام ایشیائی ممالک کی علاقائی سیکورٹی اور ترقیاتی راستے کو تلاش کرنے کی خواہش سے مطابقت رکھتا ہے۔ یہ امن ،ترقی ،تعاون اور باہمی مفادات کے حام زمانے کے رجحان سے مطابقت رکھتا ہے۔