بھارت کے سرحدی محافظوں کی جانب سے سرحد عبور کرنے کے واقعے پر چین کی وزراتِ خارجہ کا ردِ عمل

0

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ نے چھبیس تاریخ کو  بھارت کے  سرحدی محافظو ں کی جانب سے  چین اور بھارت کی  سرحد کے سکم  حصے کو عبور  کرنے کے واقعے کے حوالے سے صحافی کے سوال کا جواب دیا۔ انہوں نے  کہا کہ چین نے  بھارت سے  سرحد کو عبور کرنے والے سرحدی محافظین کو واپس لینے اور اس واقعے کی  واضح  طور پر تفتیش کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ چین اور بھارت کی  سرحد کے سکم حصےکے امن کا تحفظ کیا جا سکے ۔ 
گنگ شوانگ نے کہا کہ حال ہی میں بھارت کے  سرحدی محافظین  چین اور بھارت کی سرحد کے سکم  حصےکو پار کر چین میں داخل ہوئے ۔ اور دونگ لانگ علاقے میں چین کے  سرحدی محافظین کی معمول کی  سرگرمی کو روکنے کی کوشش کی ۔ چین نے اس حوالے سے مناسب  متعلقہ ردعمل دیا۔  اس کے ساتھ ساتھ گنگ شوانگ نے کہا کہ   چین اور بھارت کی  سرحد کے سکم حصے میں امن کے  تحفظ  کے لیے چین نے بھارت کے ساتھ   طے کردہ سرحدی کنونشن اور چین کے اقتدار اعلی کا احترام کرتے ہوئے سرحدکو پار کرنے والے سرحدی  محافظین کوفوری طور پر واپس بلانے اور اس واقعے کی  تحقیقات  کا مطالبہ کیا ۔ 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here