چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ کی عالمی اقتصادی فورم کے چیرمین کلاؤس شواب سے ملاقات

0

چین کے وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے چھبیس تاریخ کی سہ پہر کو چین کے شہر  دا لیئن میں دو ہزار سترہ سمر ڈیووس فورم میں شریک عالمی اقتصادی فورم کے چیرمین کلاؤس شواب اور دیگر   مندوبین سے  ملاقات کی ۔ 
اس موقع پر چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے  چین کے ساتھ عالمی اقتصادی فورم  کے تعاون کو سراہتے  ہوئے کہا کہ موجودہ فورم کے سالانہ اجلاس کا موضوع  ہے “چوتھے صنعتی انقلاب   کے دوران شراکت داری میں اضافہ” ۔ انھوں نے کہا کہ چینی حکومت نے سپلائی سائد میں اصلاحات کو ترجیح دیتے ہوئے صنعتی اور تیکنیکی انقلاب کے نئَے دور سے فائدہ اٹھاتے ہوئے  لوگوں کی اپنے کاروبار کے  ذریعے منڈی کی قوت اور سماجی تخیلق کو بڑھانے کے لیے بھر پور کوشش کی ہے تاکہ روز گار اور اقتصادی ڈھانچے میں تبدیلی کو فروغ دیا جائے اور چین کی اقتصادی ترقی کا نیا انجن بن جائے ۔ 
لی کھہ چھیانگ نے کہا کہ عالمی معیشت کی بحالی کے لیے تمام ممالک کو  مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے ۔ میکرو پالیسیوں میں ہم آہنگی ، تجارت اور سرمایہ کاری کی آزادی اور آسانی کو  یقینی بنایا جائے اور ایک مزید معقول ، منصفانہ اور کھلے پن پر مبنی بین الاقوامی معاشی نظام قائم کیا جائے ۔ انھوں  نے کہا کہ چین کھلی پالیسی جاری رکھتے ہوئے چینی اور بیرونی صنعتی و کاروباری اداروں کے لیے ایک مساوی اور سازگار ماحول کے قیام کے لیے کوشش کرے گا تاکہ باہمی استفادے کی بنیاد پر مشترکہ ترقی کی جا سکے۔ 

اس موقع پر کلاؤس شواب نے چینی حکومت کی پالیسیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عالمی اقتصادی فورم چین کے ساتھ تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے ۔

SHARE

LEAVE A REPLY