چینی معیاری تیز رفتار ریل گاڑیوں کا استعمال شروع

0

چین کی مقامی طور پر تیار کردہ  عالمی سطح کی جدید  تیز رفتار ریل گاڑیوں کا چھبیس  تاریخ کو چین کے شہر بیجنگ سے شنگھائی  تک آمدو رفت کا آغاز  ہو گیا ہے  اور اس ٹرین کا نام نشاۃ ثانیہ  رکھا گیا ہے ۔

چائنا اکیڈمی آف ریلوے سائنس کے ریسرچ فیلو  چانگ بو نے کہا کہ اس ریل گاڑی کی تیاری کے لیے چین کے قومی معیار کو مدِنظر رکھا گیا ہے  ۔ انھوں  نے کہا کہ دو سو چون اہم معیار وں میں سے چوراسی فیصد چین کا قومی معیار  ہے ۔ اور مزید قابل ذکر بات یہ ہے کہ نشاۃ ثانیہ نامی ٹرین کے ڈیزائن سے انٹرنیٹ تک کلیدی ٹیکنالوجی  سب چین نے خود  تیار  کی ہے ۔ چین کو ان تمام علمی اثاثوں کے حقوق حاصل ہیں ۔ چانگ بو نے کہا کہ ان نئی ٹرینوں کی ایک خاصیت  یہ ہے کہ ایک معیار کے مطابق تیار کی جانے والی بوگیاں ایک دوسرے کے ساتھ  آزاد انہ طور پر مربوط کی جا سکتی ہیں اور  ان کو ماضی  کی طرح  مختلف کارخانوں کی  تیارہ کردہ مختلف سائز کی بوگیوں کی طرح ایک  دوسرے کے ساتھ نہیں ملایا جا سکتا ۔  علاوہ ازیں  اس نئی  ٹرین کی نگرانی کا نظام بہت بہتر ہے ۔ ٹرین کے مختلف حصوں  میں ڈھائی ہزار نگرانی کے مقامات ہیں۔ اور موبائل ڈیٹا کے ذریعے ٹرین کی ریموٹ نگرانی اور مرمت کی جا سکتی ہے ۔

اس وقت چین کی تیز رفتار ریل وے  تیز ترقی کر رہی ہے ۔ ایک سرکاری اعدادوشمار کے مطابق  پچھلے سال کے آخر تک چین میں تیز رفتار ریل وے  لائن کی کل لمبائی بائیس ہزار کلومیٹر  سے زائد  ہو گئی تھی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here