چین کے صوبہ سی چھوان کی مؤ کاونٹی میں تودے گرنے سے جانی نقصان پہنچنے کے حوالے سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز نے چوبیس تاریخ کو اپنے ترجمان کے ذریعے ایک بیان جاری کیا جس میں چینی عوام اور حکومت سے تعزیت اور جانی نقصان پہنچنے پر غم کا اظہار کیا ۔
بیان میں کہا گیا کہ انتونیو گوتریز نے اس امید کا اظہار کیا کہ زخمیوں کی جلد از جلد بحالی ہوسکےگی۔اگر ضرورت ہو تو اقوام متحدہ ممکنہ حد تک چین کو حمایت فراہم کرنا چاہتی ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق چوبیس تاریخ کی صبح چین کے صوبہ سی چھوان کی آبا ریاست کی مؤ کاونٹی میں لینڈ سلائیڈنگ اور مٹی کے تودے گرنے کا واقعہ ہوا۔جس کے نتیجے میں ایک سو بیس سے زائد افراد مٹی میں دفن اور لاپتہ ہوئے ہیں۔اب تک امدادی ٹیموں نے پندرہ لاشیں تلاش کئی ہیں۔
ایک اور اطلاع کے مطابق چونکہ متاثرہ علاقہ سیروسیاحت کے حوالے سے بھی ایک خوبصورت جگہ ہے ۔ اس لئے ایک سو بیالیس سیاح متاثرہ علاقے میں موجود ہیں۔اس وقت متعلقہ ادارے ان تمام سیاحوں سے رابطے میں ہیں ۔ اور سیاحوں نے متاثرہ علاقے سے انخلا کیا ہے ۔اس کے علاوہ ابتک ایک سو اٹھارہ لاپتہ ہونے والوں کی معلومات حاصل ہو چکی ہیں اور جلدہی مقامی حکومت کی ویب سیٹ تفصیلات مشتہر کی جائیں گی ۔مقامی حکومت نے چوبیس گھنٹوں کے لئے خصوصی ٹیلی فون لائنز بھی ترتیب دی ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ معلومات مل سکیں