جنوب مغربی چین میں تودے گرنے سے ایک سو اکتالیس افراد لاپتہ

0

شنہوا  نیوز ایجنسی کے مطابق چوبیس تاریخ کی  دو پہر بارہ بجے چین کے صوبہ سی چھوان کی حکومت نے آبا ریاست کی ماؤ کاونٹی میں  تودے گرنے کے واقعے کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس  منعقد کی۔ پریس کانفرنس بتایا  گیا کہ  صبح چھ بجے اس  کاونٹی کے ڈے شی قصبے کے شین مو گاؤں میں تودے گرنے کا واقعہ  پیش آیا ،جس کی زد میں گاوں کے چھیالیس گھر آئے  اور  ایک سو اکتالیس  افراد لاپتہ ہوئے ۔ جب کہ اس سے مقامی راستے  کا ایک ہزار  چھ سو میٹر  حصہ بھی متا ثر ہوا ہے۔

اس وقت مقامی علاقےکے امدادی کارکن  متاثرہ  جگہ پر   امدادی کام میں مصروف ہیں۔جبکہ صوبہ سی چھوان میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے  ہنگامی  ورکنگ ٹیم اور امدادی ٹیم متاثرہ علاقے کے راستے کو کھولنے کی  کوشش کر رہی ہے۔

آفات کے بعد، چین کے صدر شی جن پھنگ نےفوراً  آفات سے متاثرہ عوام کی امداد  کے لیے متعلقہ اداروں کو بھر پور کوشش کرنے کی ہدایات جاری کیں تا کہ جانی نقصان کم سےکم ہو سکے۔

اس کے ساتھ ساتھ چینی وزیراعظم لی کہ چھیانگ نے بھی امدادی کام کے حوالے سے ہدایات دیں۔ شی جن پھنگ اور لی کہ چھیانگ کی ہدایات پر ، چینی ریاستی کونسل نے فوری طور پر آفات سے متاثرہ علاقے میں ایک امداد ی ٹیم بھیجی ہے۔ اس وقت امدادی کام جاری ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here