چین اور امریکہ سفارتی سیکورٹی کی بات چیت کے پہلے دور میں فریقین کا مختلف امور پر اتفاقِ رائے

0

مقامی وقت کے مطابق اکیس تاریخ کو چین کے ریاستی کونسلر یانگ چے چھینگ اور امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ ریکس ٹیلرسن    اور امریکی وزیر دفاع  جیمز میٹس نے واشنگٹن میں چین امریکہ  سفارتی سیکورٹی کی بات چیت کے پہلے دور کی مشترکہ صدارت کی ۔فریقین نے چین امریکہ تعلقات اور مشترکہ دلچسپی کے مسائل پر گہرائی کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ۔

فریقین نے  چین اور امریکہ کے صدور کی  ملاقات کے بعد سے لے کر اب تک دونوں ملکوں کے تعلقات کی ترقی پر مثبت  ردِ عمل دیا۔۔فریقین دونوں ملکوں کے صدور کے درمیان پہنچنے والے اتفاق رائے کے مطابق باہمی استفادے کے تعاون کو توسیع دینے کے لئے مسلسل کوشش کریں گے۔اور باہمی  احترام کی بنیاد پر اختلافات کو کنٹرول کرکے چین امریکہ تعلقات کی طویل ، صحت مند اور مستحکم ترقی کو آگے بڑھایا جائے گا۔

فریقین نےاعلیٰ سطح کے قریبی میل جول کو برقرار رکھنے کی اہمیت  پر اتفاق کیا۔فریقین نے کہا کہ وہ دونوں ملکوں کے صدور کی   اگلے ماہ  جولائی میں منعقد ہونے والی ہیمبرگ ملاقات اور رواں سال امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ چین کے مثبت نتائج کے حصول کو آگے بڑھانے کے لیے مشترکہ کوشش کے خواہشمند ہیں

فریقین بات چیت اور تعاون کو مضبوط بنانے کے ذریعے ایشیا اور بحرالکاہل علاقے کے امن ،استحکام  اور خوشحالی کے فروغ کے خواہشمند ہیں۔۔ فریقین نے   باہمی تبادلوں کے بنیادی اصول کو بہتر بنانے کے لئے بات چیت کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY