تیئیس تاریخ کو چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے لبنان کے وزیر خارجہ جبران باسل کے ساتھ بیروت میں مشترکہ طور پر نامہ نگاروں سے ملاقات کی اور مشرق وسطی کے پناہ گزین کے حوالے سے چین کے موقف پر روشنی ڈالی۔
وانگ ای نے کہا کہ اس وقت مشرق و سطی میں پناہ گزینوں کا مسئلہ سنگین ہے۔ لبنان سمیت مشرق و سطی کے ممالک نے شام سمیت دیگر ممالک سے آئے ہوئے پناہ گزینوں کو قبول کرنے کے لئے بڑی کوشش کی ہے۔ پناہ گزین امیگرینٹس نہیں ہیں۔ دنیا کے مختلف علاقوں میں بے گھر ہونے والے پناہ گزینوں کو آخر میں اپنے وطن واپس جاکر اپنے گھروں کی تعمیر نو کے لئے کوشش کرنی چاہئے۔ یہ نہ صرف ہر پناہ گزیں کا خواب ہے، بلکہ بین الاقوامی انسانی ہمدردی کی سمٹ سے مطابقت رکھتا ہے۔ یہ بھی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے تحت شامی مسئلے پر سفارتی طریقے سے حل کے لئے متعلقہ قراردار کا اہم حصہ ہے۔
وانگ ای نے کہا کہ پناہ گزینوں کے مسئلے کے حل کے لئے شامی مسئلے کے سیاسی حل کے عمل کو تیز تر بنایا جانا چاہئے۔ تاکہ پناہ گزینوں کی گھر واپسی کے لئے بنیادی سہولتیں فراہم کی جاسکیں۔ اس کے ساتھ ساتھ، ترقی کے ذریعے عوام کی زندگی کو بہتر بنانا پناہ گزینوں کے مسئلے کے حل کا کلیدی قدم ہے۔
جناب وانگ ای نے کہا کہ طویل عرصے سے چینی حکومت اقوام متحدہ کے ڈ ھانچے کے تحت پناہ گزینوں کی میزبانی کرنے والے ممالک کو ممکنہ امداد فراہم کر رہی ہے۔