نیپال میں چین کے غیر مادی ثقافتی ورثوں کے ہفتے کا افتتاح

0

چین کے غیر مادی ثقافتی ورثوں کے ہفتے کا افتتاح بائیس تاریخ کو نیپال کے دارالحکومت کحٹمنڈو میں منعقد ہوا افتتاحی تقریب میں چین کی مختلف دستکاریوں  کی نمائش لوگوں کے لیے دلچسپی کا باعث بنی  ۔ نیپال میں چین کے ثقافتی مرکز کے سربراہ انگ کھون سونگ نے کہا کہ چین کے غیر مادی ثقافتی ورثوں کے ہفتے کے انعقاد کا مقصد  دوسرے ممالک کو غیر مادی ثقافتی ورثوں کے تحفظ اور انہیں مقبول عام بنانے کے بارے میں چین کی کوششوں کے نتیجے میں حاصل کردہ کامیابیوں سے آگاہ کرنا ہے ۔ تاکہ غیر ملکی باشندے چین کی روایتی ثقافت کے بارےمیں زیادہ سے زیادہ معلومات حاصل کر سکیں اور  اس سے چینی اور دوسرے ممالک کے لوگوں کے درمیان روابط میں اضافہ ہو گا ۔ 
کحٹمنڈو کے مئیر  بیدیا  سندر شاکیہ نے افتتاحی  تقریب میں کہا کہ اس نمائش  میں  چینی ثقافت کا بھر پور مظاہرہ کیا گیا ہے ۔  انھوں  نے کہا کہ نیپال چین کے ساتھ مل کر عالمی ثقافت کے تحفظ اور اس کی ترقی کے لیے مشترکہ کوشش کرے گا ۔ 
یاد رہے کہ چین میں قومی سطح کے ایک ہزار سے زائد غیر مادی ثقافتی ورثے موجود ہیں اور جن میں سے انتالیس ورثوں کو  یونیسکو  کی فہرست میں شمال کر لیا گیا  ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here