مشرق وسطیٰ کے مسائل پر چین کا موقف: چین کے وزیر خارجہ وانگ ای

0

بائیس جون کو چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے اردن کے خارجہ امور اور سمندر پاراردنی امور کے وزیر ایمن سفادی سے اردن کے دارالحکومت عمان میں ملاقات کی۔فریقین نے مشرق وسطی کی صورتحال، مسئلہ فلسطین،شام اور انسدا ددہشت گردی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔جناب وانگ ای نے    ایمن سفادی  کے ساتھ انٹرویو دیتے ہوئے مشرق وسطی کے امور پر چین کا موقف بیان کیا۔ جناب وانگ ای نے کہا کہ مشرق وسطی کی صورتحال  میں  عدم استحکام علاقائی ممالک کے لئَے اور دنیا کے امن اور ترقی کے لئے بھی نقصان دہ ہے۔مشرقی وسطی کے معاملات کو  عسکری طریقوں سے حل نہیں کیا جاسکتا۔صرف علاقائی  صورتحال اور متعلقہ فریقین کے مفادات سے مطابقت رکھنے والے طریقوں کے ذریعے  ہی اس مسئلے کا سیاسی حل کیا جاسکتا ہے۔اس دوران متعلقہ ممالک کے ریاستی اقتدار اعلی اور علاقائی سالمیت کا تحفظ کرنا ،اقوام متحدہ کے اہم کردار پر قائم رہنا ،  اور علاقائی ممالک کی جائز خواہشات کا احترام کیا جانا چاہیئے۔بیرونی دباؤسے علاقائی ممالک کی حکومت کی تبدیلی  اور سرحدوں کی تبدیلی صرف موجودہ تنازعات کو بڑھائے گی ۔جناب وانگ ای نے مزید کہا کہ چین انسد اددہشت گردی میں  بین الاقوامی اور علاقائی تعاون  کی مضبوطی کی حمایت کرتا ہے۔چین معیشت کی ترقی کے  طریقے کو تلاش کرتے ہوئے عالمی برادری  سے مشرق وسطی میں ترقی کے مسئلے پر زیادہ توجہ دینے کی  اپیل کرتا ہے۔چین،دی بیلٹ اینڈ روڈ کے تحت مشرق وسطی کے ممالک سے حقیقی تعاون کی مضبوطی پر تیار ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY