مقامی وقت کے مطابق بائیس تاریخ کو امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاوس میں واشنگٹن میں ہونے والے چین امریکہ سفارتی سیکورٹی کی گفتگو کے پہلے دور میں شریک چینی ریاستی کونسلر یانگ جے چھی سے ملاقات کی ۔
یانگ جے چھی نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو چینی صدر شی جن پھنگ کی طرف سے پرخلوص سلام پہنچایا ۔یانگ جے چھی نے کہا کہ مار آ لاگو کی ملاقات میں چین اور امریکہ کے سربراہوں کے اتفاق رائے کی روشنی میں حال ہی میں چین امریکہ تعلقات کی ترقی میں بڑی پیش رفت حاصل ہوئی ہے ۔ دونوں ممالک نے مختلف شعبوں میں تعاون کو آگے بڑھایا ہے ۔ اور اقتصادی تعاون میں سو دن کے منصوبے میں جلدی فائدے کےحوالے سے اتفاق رائے حاصل ہوا ہے ۔ اور اہم عالمی اور علاقائی امور پر صلاح ومشورے کو برقرار رکھا گیا ہے ۔اس پیش رفت سے دونوں ممالک کے عوام نے حقیقی فوائد حاصل کئے ہیں ۔ اگلے مرحلے میں ، چین امریکہ کے ساتھ تعاون کی روح کو لے کر مختلف سطحوں کے تبادلے کو برقرار رکھنا چاہتا ہے ۔ اور باہمی اعتماد کی بنیاد پر اختلافات کو حل کرنے پر بھی تیار ہے تاکہ چین امریکہ تعلقات صحت مندانہ اور مستحکم طور
پر ترقی کر سکیں ۔
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے یانگ جے چھی سے چینی صدر شی جن پھنگ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ مار آ لاگو میں ان کی اور چینی صدر شی جن پھنگ کے درمیان ملاقات بہت کامیاب رہی ہے ۔اور بہت سے معاملات میں اتفاق رائے حاصل ہوا ہے ۔وہ مختلف شعبوں میں چین اور امریکہ کے تعاون میں زیادہ پیش رفت دیکھ کر بہت خوش ہیں ۔ انہیں جی ۲۰ کی سربراہی سمٹ کے دوران چینی صدر شی جن پھنگ سے ملاقات کی توقع ہے ۔ اس کے علاوہ وہ رواں سال چینی صدر شی جن پھنگ کی دعوت پر چین کا سرکاری دورہ کریں گے ۔ان کو امید ہے کہ اسی طرح ا علی سطح کے تبادلے سے دونوں ممالک کے تعلقات کو آگے بڑھایا جا سکے گا۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ دی بیلٹ اینڈ روڈ سے متعلق مصوبوں پر چین کے ساتھ تعاون کرنے پر تیار ہے ۔