چین کے تیار کردہ سپر کمپیوٹر ایک بار پھر سرفہرست

0

حال ہی میں دنیا کے پانچ سو سب سے بڑے سپر کمپیوٹر کی لسٹ جاری کی گئی۔چین کے تیارکردہ  سپر کمپیوٹرز تھائی ہو لائیٹ  اور  تھین حہ نمبر دو  مسلسل تیسری دفعہ اس فہرست میں  پہلی دو پوزیشنز پر  رہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اس سے ظاہر ہو ا ہے کہ چین کی سپر کمپیوٹنگ  کی صلاحیت دنیا میں نمایاں رہی ہے اور  توقع
ہے کہ آئندہ
 برسوں میں چین مختلف شعبہ جات میں  سپر کمپیوٹنگ کے استعمال کے زیادہ تجربات کریگا۔
انتہائی تیز رفتاری سے حساب کرنے والے کمپیوٹر سپر کمپیوٹر  کہلاتے ہیں۔اس دفعہ چین کے تھائی ہو لائیٹ   سپر کمپیوٹر  نے  ہر سیکنڈ  میں ایک ارب پچیس کروڑ  مرتبہ  حساب کرنے والی  انتہائی ممکنہ  کمپیوٹنگ طاقت سے ایک بار پھر  دنیا میں نمبر ایک  سپر کمپیوٹر  کا اعزاز حاصل کیا۔اطلاع کے مطابق اس وقت چین موسمیات، خلابازی، اعلی معیار کی مشین سازی،حیاتیاتی سائنس اور  نئی توانائی سمیت  کل انیس شعبوں میں  سپر کمپیوٹنگ کا استعمال  کر رہا ہے۔آئندہ  ایک سال میں تھائی ہو لائیٹ  چین کے بڑے بڑے سائنسی ریسرچ  کے  شعبوں سمیت  کل بیس لاکھ  منصوبوں میں سپر کمپیوٹنگ  کے طور پر کام کریگا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مستقبل میں چین کے  سپر کمپیوٹرز  بگ ڈیٹا کے شعبے میں زیادہ استعمال ہونگے خاص طور پر  اے آئی یعنی مصنوعی ذہانت کی ریسرچ کے سلسلے میں سپر کمپیوٹرز  کی طاقت زیادہ نمایاں سامنے آئیگی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here