چین کا جزیرہ نما کوریا کے جوہری مسئلے کے پر امن حل کے لیے مذاکرات کی جلد بحالی پر زور

0

چین اور امریکہ کے درمیان سفارتی اور سلامتی کے شعبے میں مذاکرات  اکیس تاریخ کو واشنگٹن میں منقعد ہوئے۔چین کی جانب سے ان مذاکرات کے دوران جزیرہ نما کوریا کے جوہری مسئلے کے حوالے سے مذاکرات کی جلد بحالی پر زور دیا گیا اور  مذاکرات کے ذریعے اس مسئلے کے حل کے لیے چین کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔چین کے ریاستی کونسلر یانگ جے چھی نے امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلر سن اور امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کے ہمراہ ان مذاکرات کی مشترکہ صدارت کی۔ مذاکرات کے دوران چین نے جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے اور وہاں امن و استحکام کے لیے اپنے عزم کو دوہرایا ۔

چین کی جانب سے اس مسئلے کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر جامع اور ٹھوس عمل در آ مد پر زور دیا گیا۔چین کی جانب سے ایک ” دو رخی  نقطہ نظر ”  تجویز کیا گیا ہے جس کے مطابق    شمالی کوریا  ، امریکہ۔جنوبی کوریا  کی بڑے پیمانے پر کی جانے والی فوجی مشقوں کی بندش کے جواب میں اپنی جوہری و میزائل سر گرمیاں روک دے گا۔ چین نے متعلقہ فریقین پر زور دیا کہ ان تجاویز پر غور کریں اور مذاکرات و مشاورت سے اس مسئلے کے پر امن حل کے لیے مذکورہ تجاویز پر عمل پیرا ہوں۔ مذاکرات کے دوران چین کی جانب سے جنوبی کوریا میں تھاڈ میزائل شکن نظام کی تنصیب کی مخالفت  کرتے ہوئے اس اقدام کو روکنے کا کہا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here