اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے لیو جے ای نے اکیس تاریخ کو کہا کہ افغانستان کو سیاست ، معیشت اور سلامتی سمیت دیگر شعبوں میں سنگین چیلنجوں کا سامنا ہے ۔ افغانستان میں استحکام اور سلامتی کی جلد بحالی اولین ترجیح ہے ۔
لیو جے ای نے افغانستان کے حوالے سے منعقدہ سلامتی کونسل کے ایک اجلاس میں کہا کہ عالمی برادری کو افغان سکیورٹی فورسز کی استعداد کار میں اضافے کے لیے بھر پور حمایت فراہم کرنی چاہئے تا کہ دفاعی صلاحیت کی بہتری سے دہشت گردی کے خلاف جنگ ، بین الاقوامی جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ سمیت مختلف امور سے نمٹا جا سکے ۔ چینی مندوب نے افغانستان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عالمی تعاون کے فروغ پر زور دیا اور کہا کہ دہشت گرد تنظیموں کی مالی معاونت اور ہتھیاروں کی فراہمی والے چینلز کا خاتمہ ہونا چاہیے اور دہشت گرد نظریات کے پھیلاو کی روک تھام کی جائے ۔
لیو جے ای نے کہا کہ قومی مصالحت کو عمل میں لانا افغانستان میں پائیدار امن کی اہم بنیاد ہے اور علاقائی ترقی میں شراکت داری اس ملک میں تعمیر نو اور امن کی بحالی کا ذریعہ ہے۔