شیئرڈ معیشت کے فروغ کے لئے چین کے اقدامات

0

انٹرنیٹ کی تیز رفتار ترقی کے تناظر میں شیئرڈ  معیشت چین میں بہت مقبول ہور رہی ہے ۔یہ معیشت کی ترقی کے فروغ میں ایک نئی  طاقت بنی ہے۔۔اکیس جون کو ریاستی کونسل کے ایگزیکٹو اجلاس کے دوران نئے کاروباری رجحانات اور اختراعات  سے عوام کو مزید زیادہ سہولتوں کی فراہمی کے فروغ میں  شیئرڈ معیشت کی ترقی کے لئے چار اقدامات طے کئے گئے۔۔
حالیہ برسوں میں انٹرنیٹ  کے ذریعے  کار کی ریزرویشن، بائیک شیئرنگ اور کار شیئرنگ  کار جحان بہت بڑھا ہے۔شیئرڈ  معیشت کے لحاظ سے چین دنیا بھر میں سر فہرست ہے۔  شیئڑڈ معیشت کی ترقی اور بعض مشکلات کے مقابلے کے لئے ریاستی کونسل کے ایگزیکٹو اجلاس  میں چار اقدامات طے  کئے ئے۔
پہلا مارکیٹ پر مبنی  شیئرڈ  معیشت کی ترقی کو فروغ دیا جائَے گا۔
دوسرا، شیئرڈمعیشت کی ترقی کے لئے غیر موزوں نظام اور پالیسوں کو تبدیل کیا جائَے گا اور حکومت کی حمایت اور سروس کو مضبوط بنایا جائے گا۔
تیسرا،جدت طرازی کی حوصلہ افزائی اور  سب کےلئے یکساں مواقعوں کی  دستیابی کے اصول کے تحت متعلقہ صنعت کے انتظام اور نگرانی کو بہتر بنایا جائے گا۔
 اور چوتھا  متعلقہ فریقوں کی ذمے داری کا واضح تعین  کیا جائَے گا۔حکومت،کاروباری اداروں اور صارفین  پر  مشتمل  مشترکہ انتظامی نظام قائم کیا جائے گا

SHARE

LEAVE A REPLY