کھٹمنڈو میں چین اور نیپال کی گیارہویں دور کی سفارتی بات چیت کا انعقاد

0

چین کے وزیر خارجہ کے معاون کھونگ شوان یو  اور  نیپال کے خارجہ سیکریٹری شنکر داس بائراگی نے بیس تاریخ کو نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں منعقدہ  چین اور نیپال کی گیارہویں دور  کی سفارتی بات چیت کی صدارت کی۔ فریقین  نے  باہمی اعلی سطحی تبادلے، تجارت، سرمایہ کاری، باہمی رابطے، توانائی، آفات کے بعد تعمیر نو، قانون کے نفاذ، سلامتی  نیز سیاحت سمیت شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے بارےمیں تبادلہ خیال کیا اور مشترکہ دلچسپی کے حامل علاقائی و بین الاقوامی امور پر گفتگو کی۔
اس موقع  پر جناب کھونگ شوان یو نے  کہا کہ چین اور نیپال دوستانہ ہمسایہ ملک ہیں اور  ہماری روایتی دوستی وقت کی آزمائشوں پر پوری اتری ہے۔فریقین کے درمیان برابری اور  باہمی احترام کی بنیاد پر بڑےاور چھوٹے ملکوں اور  مختلف سماجی نظام اپنانے والے ملکوں کے درمیان دوستانہ تعلقات کی مثال قائم ہو چکی ہے۔چینی حکومت نیپالی حکومت کی ایک چین کی پالیسی کو سراہتی ہے اور  قومی خود مختاری ، علاقائی سالمیت  کے تحفظ کے لئے نیپال کی کوششوں کی پوری حمایت کرتی ہے۔
ادھر جناب شنکر داس بائراگی نے کہا کہ نیپال چین کی طرف سے طویل المدتی امداد وحمایت کا شکریہ ادا کرتا ہے۔نیپالی حکومت چینی صدر شی جن پھنگ کے پیش کردہ دی بیلٹ انڈ روڈ انیشیئٹیو  کو سراہتی ہے  اور  اس کی پوری حمایت کریگی۔ نیپال  دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیرات میں مثبت طور پر حصہ لے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here