چین اور امریکہ کے صنعتی و تجارتی راہنما وں اور سابق سینئر حکام کے درمیان ڈائیلاگ کے نویں دور کا بیجنگ میں انعقاد

0

دو روزہ   چین اور امریکہ کے صنعتی و تجارتی  راہنما وں اور سابق سینئر حکام کے درمیان  ڈائیلاگ  کا نواں دور بیجنگ میں منعقد ہوا ۔ فریقین نے چین امریکہ اقتصادی و تجارتی تعلقات کی موجودہ صورتحال ، میکروپالیسی کی  ہم آہنگی اور دو طرفہ اقتصادی وتجارتی تعلقات کے فروغ کی نئی راہ پر سنجیدہ  تبادلہ خیال کیا ۔ شرکاء نے کہا کہ چین اور امریکہ کے درمیان تعاون مشترکہ ترقی کا واحد انتخاب ہے ۔ اور دونوں ممالک کو کھلے پن اور مشترکہ مفادات پر مبنی اقتصادی و تجارتی تعلقات کے قیام کےلیے مشترکہ کوشش کرنی چاہئے ۔ 

یاد رہے کہ رواں سال اپریل میں چینی اور امریکی صدور نے امریکہ میں ملاقات کے دوران تعاون کی سو روزہ منصوبہ بندی پر اتفاق کیا تھا ۔چین کے بین الاقوامی اقتصادی ایکسچینج سینٹر کے ڈائریکٹر جن پھے یئن نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سو روزہ منصوبہ بندی کے حوالے سے فریقین نے زرعی پیداوار کے کاروباری اور مالیاتی شعبوں میں تعاون کی خواہش کا اظہار کیا ہے اور اب تک متعدد حقیقی ثمرات سامنے آئے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ یہ ایک عمدہ آغاز ہے ۔ چین امریکہ اقتصادی و تجارتی تعلقات اہم اور پیچیدہ ہیں ۔ ایک سو دن کے اندر تمام مسائل کا حل نا ممکن ہے ۔ چین امریکہ تعلقات کو کس طرح آگے بڑھایا جائے ، یہ فریقین کے لیے ایک امتحان  ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here