چین کی پاور کنسٹرکشن کارپوریشن اور بنگلہ دیش کے درمیان ریل کا منصوبہ طے پا گیا

0

 انیس تاریخ کو چین کی  پاور کنسٹرکشن کارپوریشن اور بنگلہ دیش کی وزارت ریلوے نے  ڈھاکہ میں  تین کروڑ تینتیس  لاکھ بیس ہزار  امریکی ڈالرز  کی مالیت کے ایک  سمجھوتے پر دستخط کئے۔ یہ سمجھوتہ ریلوے لائن کی تعمیر کے حوالے سے ہے۔
مذکورہ ریلوے لائن  ڈھاکہ سے نارائن گنج تک  بچھائی جائے گی۔ اس کی لمبائی مجموعی طور پر سترہ  کلومیٹر ہوگی۔چین کی  پاور کنسٹرکشن کارپوریشن کے مطابق رواں منصوبہ  بنگلہ دیش کی حکومت کا  چین کے دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو پر اعتماد اور اس کی حمایت کا اظہار ہے۔اس کے ساتھ ساتھ  یہ چینی کاروباری ادارے کی تعمیراتی ٹیکنالوجی کا اعتراف بھی ہے  ۔
بنگلہ دیش کی وزارت ریلوے نے کہا کہ اس منصوبے سے دو اہم صعنتی علاقوں کے درمیان روابط قائم ہوں گے اور بنگلہ دیش ریلوے  کو ںئے دور میں قدم رکھنے کے لئے مدد  ملے گی۔۔اس کے علاوہ یہ  منصوبہ  ملک میں معاشی ترقی اور حکومت، صنعتی  و کاروباری اداروں اور عوام کے لئے فائدہ مند ثابت ہو گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY