انیس تاریخ کو برکس ممالک کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بنکوں کے صدور کا اجلاس چین کے شہر شنگھائی میں منعقد ہوا۔ شرکاء نے میکرو اکنامک پالیسیوں کی ہم آہنگی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ برکس ممالک اور عالمی معیشت کی ترقی کےلیے جی ٹوینٹی کے تحت مالیاتی تعاون کو فروغ دیا جائے ۔ علاوہ ازیں مالیاتی تعاون کے نتائج پر مبنی کئی دستاویزات کے حوالے سے اتفاقِ رائے کیا گیا۔
مختلف فریقوں کے درمیان طے پانے والے نو معاملات پر طے پانے والے اتفاق رائے میں سب سے پہلا یہ ہے کہ نیو ڈیویلپمینٹ بنک کو آگے بڑحانے کی کوشش کی جائے گی تاکہ برکس ممالک کے درمیان تعاون کا یہ اہم پلیٹ فارم اپنا کردار ادا کر سکے ۔ اس بنک کے قیام کے بعد گذشتہ دو برسوں میں سات منصوبوں کے لیے یقینی طو رپر فراہم کئے گئے قرضوں کی کل مالیت ایک ارب پچپن کروڑ پچاس لاکھ امریکی ڈالرز تک جا پہنچی جبکہ تین ارب چینی یوان کے بانڈز جاری کئَے گئے ۔ چین کے نائب وزیر خزانہ شی یاو وو نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں نیو ڈویلپمنٹ بنک عالمی معیشت کی بہتری کےلیے مزید اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ، گرین سرمایہ کاری اور حیاتیاتی منصوبوں کے لیے نیو ڈویلپمنٹ بنک کو کچھ کرنا چاہیے ۔