برکس ممالک کے وزرائے خارجہ کی بیجنگ میں ملاقات

0

برکس ممالک کے وزرائے  خارجہ کی ملاقات انیس تاریخ کو بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے مذکورہ ملاقات کی صدارت کی۔ جنوبی افریقہ کے وزیر  برائے بین الاقوامی تعلقات اور تعاون مشابنے، برازیل کے وزیر خارجہ ایلسیو نیونز، روس کے  وزیر خارجہ سر گئی  لوروف، بھارت کے  وزیر خارجہ وجے کمار  سنگھ نے ملاقات میں شرکت کی۔
پانچو ں  وزرائے  خارجہ نے گزشتہ دس برسوں میں تعاون کے ثمرات و تجربات کا جائزہ لیا اور اگلے مرحلے میں برکس تعاون، موجودہ عالمی صورتحال اور اہم  مسائل پر تبادلہ ء خیال کیا۔متعلقہ فریقوں نے  برکس ممالک کے ابھرتی ہوئی مارکیٹ ممالک اور ترقی پذیر ممالک کے درمیان تعاون کو آگے بڑھانے  اور ترقی پذیر ممالک کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کے تحفظ پر اتفاق رائے کیا۔۔ اس کے علاوہ   برابری اور انصاف کی حفاظت، عالمی امن و استحکام کے فروغ،عالمی امور پر اقوام متحدہ کی کلیدی حیثیت کے تحفظ، سیاسی طریقے سے  اہم  مسائل کے حل اور عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے کوششوں پر بھی اتفاق کیا گیا ، تاکہ مشترکہ مفادات اور تعاون پر مبنی ایک نئے عالمی تعلقات قائم ہو سکیں۔  متعلقہ ممالک کے وزرائے خارجہ نے کہا کہ عالمی کثیر القطبی نظام  اور جمہوریت کو فروغ اور عالمی  نظم و نسق کو مزید منصفانہ اور مناسب بنایا جائے گا، تاکہ برکس ممالک بنی نوع  انسان کے ہم نصیب سماج کی تشکیل میں مثبت کردار ادا کر سکیں۔
ملاقات کے بعد پانچوں  وزرائے خارجہ نے پریس کانفرنس میں شرکت کی اور ملاقات کے حوالے سے ایک اعلامیہ جاری  کیا گیا۔۔

SHARE

LEAVE A REPLY