دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹیو کے تحت 13 ممالک نے فلمی تعاون اور تبادلے کے حوالے سے شانگھائی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے منتظمین کے ساتھ تعاون کے سمجھوتے پر دستخط کئے ۔
ان میں مصر ، بھارت ، انڈو نیشیا ، کازکستان ، نیدر لینڈ اور یوکرائن سمیت ممالک شامل ہیں ، چین کی، فلم ،ٹی وی ریڈیو ، پریس، اور اشاعت ، کی ریاستی انتظامیہ کے نائب سربراہ چانگ ہوسن نے ہفتے کے روز دستخطوں کی اس تقریب کے دوران کہا کہ فلمی ثقافت کے تبادلے سے نہ صرف دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک کے درمیان تعاون بڑ ھے گا بلکہ لوگوں کے درمیان ایک دوسرے کی ثقافت کو جاننے اور سمجھنے کو بھی فروغ ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ یہ کوشش فلمی صنعت میں تعاون کو مزید مضبوط بناِئے گی اور شاہراہ ریشم کی روایتی ثقافت کو مزید فروغ دے گی۔
دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹیو کے تحت فلمی صعنت تمام راستوں کے ساتھ مزید پھلے پھولے گی اور عوامی تبادلوں کو بڑھائے گی