سات روزہ جنوب اور جنوب مشرقی ایشیا کی مصنوعات کی نمائش اور سرمایہ کاری و تجارتی میلہ اٹھارہ تاریخ کو چین کے جنوبی شہر کھون مینگ میں اختتام پزیر ہوا۔موجودہ میلے میں جو تجارتی معائدے طے پائے ہیں ان کی کل مالیت پانچ کھرب چینی یوآن تک جاپہنچی ہے ۔
معلوم ہوا ہے کہ کل چھیاسی ملکوں اور علاقوں سے آنے والے چار ہزار سے زیادہ صنعتی و کاروباری اداروں نے موجودہ نمائش اور میلےمیں شرکت کی۔ان میں سے دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابسطہ ملکوں کی تعداد تینتیس بنتی ہے۔
موجودہ میلے کی انتظامی کمیٹی کے نائب سربراہ لیو چھی لین نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ میلہ علاقائی بات چیت، اقتصادی و تجارتی تعاون اور ثقافتی تبادلے کا اہم پلیٹ فارم بن گیا ہے۔میلے کے انعقاد سے دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیرات کے سلسلے مین چین اور جنوبی ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا کے درمیان گفگتو، رابطے ، اور دوستی کو خوب آگے بڑھایا گیا ہے اور مختلف شعبہ جات میں متعلقہ فریقوں کے ٹھوس تعاون کےلئے نئے مواقعے فراہم کئے گئے ہیں۔