چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے اٹھارہ تاریخ کو بیجنگ میں برکس ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شریک بھارتی وزیر وجے کمار سنگھ سے ملاقات کی۔
اس موقعے پر جناب وانگ ای نے کہا کہ چین بھارت کے ساتھ ملکر مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تیار ہے اور دو طرفہ تعلقات میں موجود حساس مسائل اور تنازعات کو معقول طریقے سے حل کرنے کا خواہاں ہے۔چینی وزیر خارجہ نے حال ہی میں شانگھائی تعاون تنظیم میں بھارت اور پاکستان کی شمولیت کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ دو بڑے با اثر ملکوں کی حیثیت سے چین بھارت کے ساتھ برکس ممالک اور شانگھائی تعاون تنظیم سمیت کثیرالطرفہ تعاون کے نظام کے دائرے میں علاقائی اور عالمی امور میں زیادہ اہم کردار کی ادائیگی کےلئے انتھک کوشش کرتا رہیگا۔
ادھر جناب سنگھ نے یہ خیال ظاہر کیا کہ بھارت چین کے ساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ اور چین کے ساتھ قریبی تعاون کرکے آپس میں موجود مسائل کو اچھی طرح حل کرنے کا خواہاں ہے۔انہوں نےکہا کہ بھارت چین کے ساتھ ترقی پزیر ممالک کے مفادات کے تحفظ کے لئے مشترکہ جدوجہد کرنا چاہتا ہے۔