برکس ممالک کے وزرائے خارجہ کی ملاقات انیس تاریخ کو بیجنگ میں منعقد ہوئی ۔ چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برکس ممالک کے درمیان تعاون کا نظام مضبوط بنیادوں پر قائم کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ برکس ممالک کے تعاون کے نظام کے قیام کو دس برس ہو گے ہیں ۔ اس دوران ، پانچوں ممالک کے سربراہوں کی ہدایات کے تحت برکس ممالک کا تعاون مزید پھل پھول رہا ہے ۔ اس تبدیلی کے تین نقطے ہیں ۔ پہلا برکس ممالک کے درمیان تعاون کی رقوم کا اضافہ ہوا ہے ۔
برکس کے پانچوں ممالک کا اقتصادی حجم دنیا کےاقتصادی حجم کے بارہ فی صد سے تیئیس فی صد بن گیا ہے ۔ وہ عالمی معیشت کی ترقی میں پچاس فی صد خدمات انجام دے رہے ہیں ۔پانچوں ممالک کےدرمیان سرمایہ کاری کی رقم میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہوا ہے ۔ دوسرا یہ کہ برکس ممالک کے تعاون کے پہلو زیادہ وسیع ہیں ۔ پانچوں ممالک کے درمیان معیشت کے علاوہ ، سیاست اور ثقافت سمیت مختلف شعبوں کے تعاون بھی ہو رہے ہیں ۔ تیسرا ، برکس ممالک کے تعاون کا اثر زیادہ بڑا ہے ۔ برکس کے پانچوں ممالک اقوام متحدہ ، جی ۲۰ سمیت عالمی تنظیموں میں ترقی پزیر ممالک کے مفادات کے تحفظ اور قریبی طور پر کام کر رہے ہیں ۔اس کے ساتھ ساتھ برکس ممالک نے عالمی چیلنجز کے مقابلے کے لیے بھی اپنا فارمولہ پیش کیا ہے ۔
وانگ ای نے کہا کہ رواں سال برکس ممالک کی دوسرےدھائی کا آغاز ہے ۔ اور چین برکس ممالک کا موجودہ چیئر مین ملک ہے ۔ چین برکس کے روشن مستقبل کے لیے برکس کے باقی تمام ممالک کے ساتھ کوشش کرے گا ۔