ایشئین انفراسٹرکچر بنک نیپالی کرنسی بانڈ جاری کر سکتا ہے: نیپالی حکومت کی تجویز

0

نیپال کی وزارت خزانہ کے  ایک اعلی آفیسر نے بتایا  کہ  نیپالی حکومت نے  تجویز پیش کی ہے کہ  چین کا انفرا سٹرکچر انوسٹمنٹ بنک  نیپال کے اندر بنیادی تنصیبات کے تعمیری منصوبوں کے لئیے  رقوم کی فراہمی کے لئیے  اندرون  ملک نیپالی  کرنسی بانڈ   جاری کر سکتا ہے۔ نیپال پہلے ہی  ورلڈ بنک کے،  انٹرنیشنل فائنانس کوآپریشن ، اور ایشیئین ڈیولپمنٹ بنک کو  نیپالی روپیہ بانڈز جاری کرنے کی اجازت دے چکا ہے  مگر تا حال یہ بانڈز جاری نہیں کیئے گئے۔

نیپالی وزارت خزانہ کے انڈر سیکر ٹری یوگ راج پانڈے  نے اتوار کے روز  کہا  کہ  جنوبی کوریا میں ہونے  والی ایشئین انفراسٹرکچر انوسٹمنت بنک کی میٹنگ کے دوران انہوں نے یہ تجویز پیش کی کہ  اے آئی آئی بی ، نیپال کے اندر  سے   رقوم کو اکھٹا کرنے کے لئیے  نیپالی روپیہ بانڈز جاری کر سکتا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here