چین کا خلائی سائنس کی ترقی کے لیے مزید تجربات جاری رکھنے کا عزم

0

چین کی قومی دفاع کے لیے سائنسی ، تیکنیکی اور صنعتی ریاستی انتظامیہ کی جانب سے سولہ تاریخ کو کہا گیا کہ چین خلائی سائنس کی ترقی کے لیے 2021 سے قبل مزید چار  خلائی تحقیقی تجربات کو عمل میں لائے گا۔زلزلوں سے متعلق مظاہر کو سمجھنے کے لیے چائنا ۔اٹلی  برقناطیسی  نگراں تجرباتی مصنوعی سیارہ رواں برس اگست میں لانچ کر دیا جائے گا۔

چین ۔فرانس سمندری سائںسی مصنوعی سیارہ 2018  میں لانچ کیا جائے گا  جو  سمندری لہروں کے حوالے سے پیشن گوئی سمیت قدرتی آ فات سے نمٹنے اور روک تھام کے نظام کو مضبوط کرے گا۔  اسی طرح چین اور فرانس کا مشترکہ طور پر تیار کردہ ایک فلکیاتی مصنوعی سیارہ 2021 میں لانچ کیا جائے گا  جو گیما لہروں کو سمجھنے اور کائنات کے وجود سے متعلق حقائق سمجھنے میں مدد فراہم کرے گا۔اس کے علاوہ چین 2020 میں  مریخ پر تحقیق کا ارادہ بھی رکھتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here