چین کی ہاربر انجینیئرنگ کمپنی نے پندرہ تاریخ کو ڈھاکہ میں بنگلہ دیش کے اقتصادی زونز سے وابستہ انتظامی کمپنی کے ساتھ ایک معاہدہ طے کیا ہےجس کے مطابق فریقین چٹا گانگ میں مشترکہ طور پر اقتصادی زون تعمیر کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق یہ منصوبہ بنگلہ دیش میں اقتصادی زونز کی تعمیر کے سلسلے میں پہلا بین الحکومتی منصوبہ ہےجس میں حکومتی اور نجی سرمایہ کاری شامل ہے ۔