برطانوی انٹرنیشنل بزنس سکول، امریکی کورنیل یونیورسٹی اورورلڈ انٹیلکچوئیل پراپرٹی آرگنائزیشن کی جانب سے عالمی سطح پرتخلیقات کے شعبے میں رواں برس کے لیے درجہ بندی جاری کی گئی ہے جس کے مطابق دنیا کے پچیس ممالک میں چین کا بائیسواں نمبر ہے اور چین اس فہرست میں درمیانی آ مدنی والا واحد ملک ہے۔
یاد رہے کہ رواں سال چین نے کاروبار کی پختگی، علم اور ٹیکنالوجی کے حوالے سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ سوئٹزرلینڈ سویڈن، ہالینڈ، امریکہ اور برطانیہ بالترتیب فہرست میں شامل پہلے پانچ ممالک ہیں ۔
ہر سال عالمی تخلیقاتی انڈیکس پیٹنٹ کی درخواستوں کی تعداد اور تعلیمی اخراجات سمیت دس سے زائد پہلووں میں تقریبا ایک سو تیس معیشتوں کی تحقیق کرتا ہے۔ عالمی تخلیقاتی انڈیکس کا آ غاز دو ہزار سات سے ہوا تھا اور دنیا میں کاروباری مالکان ، پالیسی ساز ان اشاریوں کو استعمال کرتے ہیں۔