دی بیلٹ اینڈ روڈ کے حوالے سے منصوبوں کی تعمیر کا ورکنگ اجلاس سولہ تاریخ کو بیجنگ میں منعقد ہوا ۔ چین کے نائب وزیر اعظم چانگ گاو لی نے اجلاس سے خطاب کوتے ہوئے کہا کہ موجودہ سازگار موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے امن، خوشحالی، کھلے پن اور تخلیق کو اہمیت دیتے ہوئے دی بیلٹ اینڈ روڈ کے تحت مختلف منصوبوں کی تعمیر کی جائے ۔
انھوں نے کہا کہ باہمی روابط میں اضافے اور مختلف صنعتوں میں تعاون کے ذریعے ایک خوشحال شاہراہ ریشم کی تعمیر کی جائے گی ۔ اور اس مقصد کےلیے کثیرالطرفہ تجارتی نظام کا تحفظ کیا جائے گا ، سرمایہ کاری میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا ، تجارت اور سرمایہ کاری کو آسان بنایا جائے گا، اور ایک کھلی شاہراہ ریشم کی تعمیر کی جائے گی ۔ علاوہ ازیں انھو ں نے مزید کہا کہ مختلف سطحوں پر مختلف شعبوں میں انسانی ثقافت کا تبادلہ کیا جائے تاکہ ایک تہذیبی شاہراہ ریشم کے قیام کےلیے کوشش کی جائے ۔