“خوبصورت بیجنگ عالمی ایکسپو میں بوم” کے عنوان پر بیجنگ ویک کا سولہ تاریخ کو آستانہ عالمی ایکسپو کے چینی پویلین میں افتتاح ہوا۔
چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی بیجنگ کمیٹی کے نائب چیئرمن جیاؤ وین جی نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیجنگ ویک سلسلہ وار ثقافتی اور تجارتی سرگرمیوں کے ذریعے قازقستان کے عوام کے لئے بیجنگ کا خوشگوار پہلو اور جدید گلیمر ظاہر کرے گا۔بیجنگ کے سرکاری اہلکاروں اور بیجنگ میں توانائی ،سیاحت ، ثقافت ،لائٹ صنعت اور زراعت سمت دیگر شعبوں سے وابستہ کاروباری اداروں کے نمائندوں سمیت ایک سو تیس افراد آستانہ عالمی ایکسپو میں شریک ہورہے ہیں۔ بیجنگ ویک کے دوران بیجنگ – الماتی تجارتی میلہ بیجنگ میں منعقد ہوگا تاکہ دونوں شہروں کے درمیان تجارتی تعاون میں مزید اضافہ ہو گا ۔
قازقستان کی نائب وزیر زراعت گلمیرا اسائیوا نے افتتاحی تقریب میں کہا کہ چینی پویلین میں نئی توانائی کے حوالے سے ٹیکنالوجی کی نمائش سے قازقستان کا خیال ہے کہ زرعی ترقی اور نئی توانائی کو ملانا چاہیئے۔
بیجنگ ویک کے دوران چینی پویلین تین دن کے لئے بیجنگ کے بارے میں ویڈیوز پیش کر ے گا۔بیجنگ میں سیاحت کی تصاویر کی نمائش،چینی روایتی موسیقی کی پرفارمنس اور بیجنگ کے مخصوص روایتی کھانوں کے حوالے سے قازقستان سے عوام کو بیجنگ کی روایات اور مقامی ثقافت کے حوالےسے آگاہ کیا جائے گا۔