پاکستان کے چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات چین کے دورے پر

0

چین کی مرکزی فوجی کمیٹی کے نائب چیرمن شو چھی لیانگ نے سولہ تاریخ کو بیجنگ میں پاکستان کے چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے ملاقات کی۔

اس موقعے پر جناب شو چھی لیانگ نے روایتی چین پاک دوستی کو بھر پور سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ فریقین دونوں ملکوں اور افواج کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دیں گے ، اور دونوں ملکوں کے درمیان چار موسموں کے ہمہ گیر تزویراتی شراکت داری پر مبنی تعلقات کی ترقی اور تعاون کے فروغ کے لئے کوشش کریں گے۔
جنرل زبیر محمود حیات نے کہا کہ پاک چین دوستی وقت کی آزمائشوں پر پوری اتری ہے۔خواہ بین الاقوامی صورتحال کتنی بھی تبدیل نہ ہو جائے ، پاکستان ہمیشہ چین کے ساتھ ہوگا ۔

SHARE

LEAVE A REPLY