ایشئن انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بنک کی جانب سے پیرس ماحولیاتی معاہدے پر عمل در آ مد کے لیے حمایت کا اظہار

0

چین کے شروع کردہ ایشئن  انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بنک کی جانب سے سولہ تاریخ کو ایک پریس ریلیز جاری کی گئی جس میں  پیرس ماحولیاتی معاہدے پر عمل در آ مد سے متعلق اپنے اراکین کے لیے حمایت کی فراہمی کا اظہار کیا گیا ہے۔ بنک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس پندرہ تاریخ کو منقعد ہوا جس میں بنک کی ” ایشیا کے لیے پائیدار توانائی کی حکمت عملی ” کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ ادارے کے رکن ممالک میں کم کاربن والے مستقبل کو فروغ دینے کے لیے معاونت فراہم کی جائے گی۔

بیان کے مطابق  ایک واضح لائحہ عمل کے تحت بنک ایشیا میں توانائی کے ایسے منصوبوں پر سرمایہ کاری کرے گا جس سے عوام کو شفاف ، محفوظ اور  قابل بھروسہ بجلی میسر آ سکے۔بنک پیرس معاہدے میں طے کیے گئے اہداف کی تکمیل کے لیے رکن ممالک کو حمایت فراہم کرے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY