شنگھائی تعاون تنظیم کی طرف سے پاکستان اور بھارت کے لئے پرچم کشائی کی تقریب

0

پندرہ جو ن شنگھائی  تعاون تنظیم کے قیام کی سولہویں سالگرہ ہے۔ اسی دن تنظیم کے سیکریٹریٹ  نے بیجنگ میں حال ہی میں تنظیم میں شامل ہونے والے پاکستان  اور بھارت کے لئے پرچم کشائی کی تقریب کا اہتمام کیا۔تنظیم کے اعلی اہلکاروں اور  چین میں پاکستان اور بھارت کے سفارتی اہلکاروں نے تقریب میں شرکت کی۔
چین کے وزیر خارجہ کے معاون سون شوان یو نے تقریب سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ   شنگھائی تعاون تنظیم  میں پاکستان اور  بھارت کی شمولیت گزشتہ سولہ برسوں میں تنظیم کے ارکان کی پہلی وسعت ہے جو تنظیم کی ترقی کے راہ پر ایک سنگ میل ہے۔یوں شنگھائی تعاون تنظیم ترقی کے نئے مرحلےمیں داخل ہو گئی ہے۔اور  توقع ہے کہ تنظیم کے ارکان کے مابین تعاون کا پیمانہ  زیادہ وسیع ثابت ہوگا۔
پاکستان اور  بھارت  کے  سفیروں نے اپنی اپنی تقریر میں کہا کہ آئندہ دونوں ملک تنظیم کے دوسرے ملکوں کے ساتھ ملکر علاقائی سیکیورٹی ، عالمی اقتصادی ترقی اور  بین الاقوامی ثقافتی رابطے کے فروغ کےلئے کوشش کریںگے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here