بارہ سے تیرہ جون تک چین اور جنوب ۔ جنوب مشرقی ایشیا ئی ممالک کے تھنک ٹینکس کا پانچواں فورم چین کے صوبہ یونان کے شہر کھون مینگ میں منعقد ہوا ۔ موجودہ فورم کا موضوع دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیئٹو کے تناظر میں چین اور جنوب ۔ جنوب مشرقی ایشیا ئی ممالک کے ساتھ ٹھوس تعاون کے لیے نئے مواقع ، نئے نظریات اور نئے اقدامات ہے ۔ فورم میں چین اور جنوب ۔ جنوب مشرقی ایشیا ئی ممالک کے اہم تھنک ٹینکس ، نامور ماہرین اور حکومتی اہلکاروں سمیت تین سو افراد شریک ہوئے ۔
پاکستان کی یونیورسٹی آ ف لاہور میں سلامتی ، اسٹریٹجی اور پالیسی سازی کے حوالے سے تحقیقی مرکز سے وابستہ ڈاکٹر شکیل احمد نے دی بیلٹ اینڈ روڈ اور چین پاک اقتصادی راہداری کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے علاقائی تعاون کے فروغ میں دی بیلٹ اینڈ روڈ کے فلیگ شپ منصوبے چین پاک اقتصادی راہداری کے کردار کو سراہا ۔ انہوں نے کہا کہ چین پاک اقتصادی راہداری کی کامیاب تعمیر کے لیے ثقافتی تبادلوں کی ضرورت ہے ۔
بھارت کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے پروفیسر نے بھی تھنک ٹینکس کے حالیہ فورم کے انعقاد کو سراہا ۔ ان کے مطابق تھنک ٹینکس کو ایک دوسرے سے تبادلہ خیال کرنا چاہیئے ، اس سے باہمی مفادات کے حصول اور عالمی تعاون کے لیے مفید تجاویز سامنے آ سکیں گی۔