برکس ممالک کے رابطہ کاروں کا دو روزہ دوسرا اجلاس پندرہ تاریخ کو چین کے مشرقی شہر چھن تاو میں اختتام پزیر ہوا۔چین، بھارت، برازیل، روس اور جنوبی افریقہ کے امور برکس کے خصوصی رابطہ کاروں نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں سیاسی سلامتی اور اقتصادی و تجارتی شعبوں میں برکس ممالک کے تعاون کی ترقی کا جائزہ لیا گیا۔
اطلاع کے مطابق برکس ممالک کی سربراہی کانفرنس تین سے پانچ دسمبر تک چین کے جنوبی شہر شا من میں منعقد ہوگی۔ رابطہ کاروں کے موجودہ اجلاس کا مقصد سسمٹ کےلئے تیاری کرنا ہے۔چین کےنائب وزیر خارجہ لی باو تونگ نے بتایا کہ موجودہ اجلاس میں شرکا نے جی ٹونٹی کی سمٹ کے دوران برکس ممالک کے سربراہوں کے غیر رسمی اجلاس، نئے ابھرنے والے ملکوں اور ترقی پزیر ملکوں کی بات چیت کے اجلاس اور شامن کی سمٹ کے بندوبست پر تفصیلی بات چیت کی ۔ شرکاء نے برکس ممالک کے درمیان تزویراتی بات چیت ، سیاسی اعتماد کو مزید فروغ دینے اور باہمی تعاون کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔