پاکستان کے چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات چین کے دورے پر

0

چین کی قومی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے چیرمن یو جن شنگ نے پندرہ تاریخ کو بیجنگ میں  پاکستان کے چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے ملاقات کی۔ ملاقات میں فریقین  نے دو طرفہ تعلقات اور  مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع  پر جناب یو جن شنگ نے انسداد دہشت گردی  کے حوالے سے  چین کے لئے پاک فوج کی طرف سے
حمایت کا شکریہ ادا کیا اور
  امید ظاہر کی کہ دونوں ملکوں کے  افواج  کے درمیان تعاون کو  مزید فروغ ملے گا۔
جناب زبیر محمود حیات  نے کہا کہ پاکستان  باہمی فوجی  تعاون کو مضبوط کرکے چین پاک اقتصادی راہداری کے لئے بھر پور سیکیورٹی ضمانت فراہم کریگا۔

SHARE

LEAVE A REPLY