چین کے صنعتی و تجارتی ادارے جنوبی ایشیا میں سرمایہ کاری میں دلچسپی لے رہے ہیں

0

بارہ تاریخ کو چین اور جنوبی ایشیا ئی ممالک کا تجارتی فورم چین کے صوبہ یون نان کے شہر کھن منگ میں شروع ہوا۔فورم کے دوران بتایا گیا کہ چین اور جنوبی ایشیا ئی ممالک کی تجارتی مالیت دس برسوں کے دوران ایک گنا اضافے سے ایک کھرب دس ارب امریکی ڈالرز تک جا پہنچی ہے۔ چین کے صعنتی و تجارتی اداروں میں تیزی سے ترقی کرنے والے جنوبی ایشیا ئی ممالک میں سرمایہ کاری کے رحجان میں اضافہ ہوا ہے ۔

دو ہزار سولہ میں دی بیلٹ اینڈ روڈ سے منسلک ممالک میں چین کی مجموعی سرمایہ کاری کا نصف حصہ جنوبی ایشیا میں لگایا گیا ہے۔اسی تناظر میں رواں فورم کے دوران زرعی ترقی کے فروغ میں انٹرنیٹ کا استعمال،چین اور بھارت کے صنعت کاروں کے درمیان مذاکرات اور نیپال میں سیروسیاحت کو فروغ دینے والی دیگر سرگرمیاں منعقد ہو رہی ہیں۔ان سرگرمیوں کے انعقاد سے چین اور جنوبی ایشیا ئی ممالک کے درمیان تعاون کے وسیع مواقع میسر آ ئیں گے۔ سارک کے صنعتی و تجارتی چیمبر کے چیئرمین سورج وادیا نے کہا کہ سی پیک مشترکہ مفادات کی ایک بہترین مثال ہے۔ امید ہے کہ چین کے صنعتی تجارتی ادارے جنوبی ایشیا میں سرمایہ کاری کریں گے اور جنوبی ایشیا کی ترقی سے استفادہ کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here