جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی زرعی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی انوویشن کانفرنس چین کے صوبہ یون نان کے شہر کھن مینگ میں منعقد ہوئِی ۔ کانفرنس کا موضوع ہے تعاون اور رابطے کے ذریعے زرعی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی انوویشن کی مضبوطی اور مشترکہ ترقی کا حصول۔کانفرنس کے دوران مشترکہ اعلامیے پر دستخط کئے گئے اور جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے زرعی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی انوویشن الائنس کے قیام کا اعلان کیا گیا۔
جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کا زرعی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی انوویشن الائنس ایک کھلا، غیر سرکاری، غیر منافع بخش، بین الاقوامی کثیر الجہتی تعاون کا پلیٹ فارم ہے۔ اس الائنس کے قیام کی تجویز یون نان صوبے کی زرعی سائنس کی اکیڈمی نے پیش کی ہے اور جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی زراعت سے وابستہ سائنسی تحقیقاتی اداروں، تعلیمی اور کاروباری اداروں سے یہ الائنس قائم ہوا۔مذکورہ الائنس کا مقصد ہے کہ رکن ممالک فصل کی کاشت ، پلانٹ کے تحفظ، پالیسی کی تحقیق، معلومات کے تبادلے سمیت مختلف شعبوں میں تعاون اور رابطہ کر سکیں اور جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی زرعی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی انوویشن اور سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دیا جائے۔