برکس ممالک کی سیاسی جماعتوں، تھنک ٹینکس اور غیر سرکاری تنظیموں کے فورم میں فو چو انیشیٹو کی منظوری

0

بارہ تاریخ کو فو چو شہر میں اختتام پذیر ہونے والے برکس ممالک کی سیاسی جماعتوں، تھنک ٹینکس اور غیر سرکاری تنظیموں کے فورم میں فو چو انیشیٹو کی منظوری دی گئی۔جس کے مطابق برکس ممالک ایک دوسرے سے انسداد دہشت گردی کے حوالے سے انٹیلی جنس معلومات کا تبادلہ و اشتراک کریں گے ۔ نیٹ ورک سیکیورٹی کے شعبے میں تعاون کو مضبوط بنایا جائے گا اور غیر روایتی سلامتی سے متعلق درپیش مسائل پر توجہ دی جائے گی۔
انیشیٹو کے مطابق برکس ممالک کو پالیسی سازی کے حوالے سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے تعاون کو وسعت دینا چاہیے۔علاوہ ازیں ابھرتی ہوئی مارکیٹس اور ترقی پذیر ممالک کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنایا جائے گا اور اہم عالمی و علاقائی امور کے حوالے سے مشاورت کو مزید فروغ دیا جائے گا۔
انیشیٹو میں بتایا گیا کہ برکس ممالک کی سیاسی جماعتوں کو ابھرتی ہوئی مارکیٹس اور ترقی پذیر ممالک کی سیاسی جماعتوں کے ساتھ مذاکرات و بات چیت سمیت حکمرانی کے حوالے سے تجربات کا تبادلہ کرنا چاہیے۔تھنک ٹینکس کو تحقیق کے ثمرات کو ابھرتی ہوئی مارکیٹس اور ترقی پذیر ممالک سے شئیر کرنا چاہیے۔غیر سرکاری تنظیموں کو غربت کے خاتمے، صحت، ماحولیاتی تحفظ اور صنفی مساوات کے لئے کوشش کرنی چاہیے۔

SHARE

LEAVE A REPLY